ریاسی اور جموں کی کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کئی سرپنچوں، نائب سرپنچوں، مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے پنچوں اور ریاسی اور جموں کے سابق فوجیوں سمیت ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات نے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پراشوک کول، جنرل سکریٹری جے اینڈ کے بی جے پی نے پارٹی میں نئے آنے والوں کا خیر مقدم کیا۔وہیںاشوک کول نے نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بی جے پی کے نظریہ پر یقین رکھتا ہے اس کا بھارتیہ جنتا پارٹی میں خیرمقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے شروع کی گئی عوامی فلاحی اسکیمیں سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس، سب کا وشواس کے خطوط پر اپنے شہریوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اس کے عزم کی گواہی دیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہپی ایم مودی کی قیادت میں، جموں و کشمیر مزید بلندیوں کی طرف مارچ کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی پالیسیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے روزانہ سینکڑوں لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور آج دور دراز کے علاقوں جیسے ریاسی، مہور، ارناس سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔اس موقع پربلونت سنگھ منکوٹیا نے کہا کہ مختلف برادریوں کی نمائندگی کرنے والے اور مختلف سیاسی جماعتوں سے سابقہ وابستگی رکھنے والے متعدد سرکردہ افراد بی جے پی کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ قوم کی خدمت کی جا سکے۔