راجو اوبرال نے چیف ایجو کیشن آفیسر بڈگام کا عہدہ سنبھالا

0
0

جموں و کشمیر ٹیچرز فورم بڈگام نے کیا والہانہ استقبال
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍راجو اوبرال کیبحیثیت چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام کا عہدہ سنبھالنے پر جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کے ضلع صدر بڈگام نذیر شاہد کی سرپرستی میں سینکڑوں اساتذہ صاحبان نے شعبہ تعلیم کے سربراہ یعنی چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام کے چارج سنبھالنے پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے سی ای او کو ہار پہنائے اور چیف ایجوکیشن آفس بڈگام میں ان کی استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کے نائب صدر محمد ایوب ،محمد مقبول بیگ صوبائی کنوینر، محمد اشرف زونل صدر جے کے ٹی ایف دریگام ،غلام محی الدین ،ماجد رضوی کے ہمراہ سینکڑوں اساتذہ نے چیف ایجو کیشن آفیسر کا استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ موصوف راجو اوبرال کی قیادت میں ضلع کی تعلیمی سرگرمیوں کو کافی عروج پہنچے گا۔
مقرر رین نے اپنے بیان میں کہا کہ استاد کا اصل کردار کلاس روم میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایجوکیشن آفیسر ضلع میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور اساتذہ برادری کے تمام حقیقی مسائل کو حل کریں گے۔ وہیںصدر ضلع بڈگام نذیر شاہد نے استقبالیہ تقریب میں کہا کہ ہر کوئی بہت پر امید ہے کہ راجیو ابرول کی قیادت ضلع کو اگلے درجے تک لے جائے گی اور ٹیچرز فورم پر امید ہے کہ راجیو ابرول ایک موثر ایڈمنسٹریٹر اور اپنی قابل قدر صلاحیت کو بروئے کار لا کر ضلع کی تعلیمی سرگرمیوں کو ایک نئی طرز پر عروج بخشیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا