قومی سلامتی ہفتہ کا ایک دن پاور سیکٹر کے فرنٹ لائن ورکرز کو وقف

0
0

’خدمت، حفاظت، عزت نفس‘ تھیم:150 سے زیادہ لائن مین اور لائن ویمن نے قومی راجدھانی کا دورہ کیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزارت توانائی کی سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) نے گزشتہ دنوں ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن (ٹی پی-ڈی ڈی ایل) کے اشتراک سے ’لائن مین ڈے‘ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا۔اس پہل کا مقصد سبھی سرکاری اور پرائیویٹ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے ایک دن ’لائن مین ڈے‘ کے طور پر وقف کرنے اوراس کا جشن منانے کی قومی روایت قائم کرکے انڈین پاور سیکٹر کے فرنٹ لائن ہیروز’لائن مین‘ کی عزت افزائی کرناہے۔ اس کوشش نے پاور سیکٹر میں فرنٹ لائن ورکرز کے حوصلے بلند کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مناسب پہچان اور پذیرائی ملی۔
اس تقریب میں حصہ لینے کے لئے آندھراپردیش،بہار،گجرات،ہریانہ،جھارکھنڈ،کرناٹک، جموں و کشمیر، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور دہلی کی 40 سے زیادہ سرکاری اور نجی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے 150 سے زیادہ لائن مین اور لائن ویمن نے قومی راجدھانی کا دورہ کیا۔لائن مین دیوس تقریب کی تھیم ’خدمت، حفاظت، عزت نفس‘ تھی جو پاور سیکٹر کے فرنٹ لائن ہیروز کی لگن، خدمت اور قربانی کو ظاہر کرتی ہے۔ پروگرام کے دوران لائن مین کو اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے اور حفاظت کے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے نیز پاور انڈسٹری کے تحت اجتماعی تعلیم کو فروغ دینے کا بھی موقع ملا۔
اس موقع پر مختلف حفاظتی آلات اور ٹولس کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس سے مہمانوں کو لاگو کیے گئے بہترین طریقوں کے بارے میں مزید جاننے اور اشتراک کرنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں دکھائی جانے والی ویڈیوز میں مختلف ٹرانسکو اورڈسکامس کے ذریعہ کام کی جگہ پر حفاظت یقینی بنانے اور واقعات کی روک تھام کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس مشترکہ کوشش نے لائن مین کو اپنے ساتھیوں سے بصیرت حاصل کرنے ، اپنے نقطہ نظر کو وسیع بنانے اور موثر حفاظتی پروٹوکول کومضبوط کرنے میں تقویت دی۔ اس طرح سب کے لیے کام کرنے کے محفوظ ماحول کو فروغ ملا۔اس موقع پرایک خاص ویڈیو پیغام میں حکومت ہند کے جدید اور قابل تجدید توانائی کے وزیر راجکمار سنگھ نے کہا کہ لائن مین ڈے کا جشن پاور سیکٹر کے فرنٹ لائن ورکرز کی انتھک کوششوں کااعتراف اور احترام کی ثقافت کا آغاز ہے۔ ہم ان کی انمول شراکت کو سراہتے ہوئے بہت فخر محسوس کرتے ہیں جو منفی موسم اور غیر متوقع بحران جیسے چیلینجزکا سامنا کرتے ہوئے اپنا کام کرتے ہیں۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے چیئرپرسن گھنشیام پرساد نے کہا کہ پاور سیکٹر کے لائن پرسن ہمارے ملک کے پاور سسٹم کے سب سے مضبوط ستون ہیں۔’لائن مین دیوس‘ کا انعقاد ان کی خود سپردگی اور انتھک خدمات کے تئیں ہماری تعریف کو واضح کرتا ہے۔ ان فرنٹ لائن ورکرز کی محنت کو تسلیم کرنے کے پیچھے مقصد انہیں حفاظت کے بارے میں بیدار کرنا اور انہیں اپنی مثالی کوششوں کو جاری رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ کے سی ای او گنیش سری نواسن نے کہا کہ ہمیں اس ملک گیر پہل کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور پاور سیکٹر کے ان فرنٹ لائن ورکرز کی لگن اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہونے والی 40 سے زائد ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی زبردست شراکت کو دیکھ کر ہم پرجوش ہیں۔سی ای اے اور دیگر ٹرانسکو نیزڈسکام کے سینئر ممبران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا