’بی جے پی کے ساتھ اتحاد خارج از امکان ‘

0
0

پارلیمانی انتخابات :ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کریں گے :اپنی پارٹی جنرل سیکریٹر ی
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے منگل کے روز کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں جیت کی خاطر ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو خارج از امکان قراردیا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ الطاف بخاری کی سربراہی میں پارٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ متحد ہو کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری مسلمہ رائے ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا ووٹ ضائع نہ ہو لہذا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کے مطابق اپنی پارٹی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ رابط قائم کرئے گی تاکہ لوک سبھا انتخابات میں ایک جھٹ ہو کر کامیابی کی راہ ہموار ہو سکے۔
اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اندر اس کا اعلان بھی ہوگا۔بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رفیع میر نے کہاکہ بھاجپا کے ساتھ نظریاتی تضاد ہے لہذا ان کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل ہے۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ اپنی پارٹی پروگریسو آزاد پارٹی جس کی سربراہی سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کر رہے ہیں کے ساتھ ہاتھ ملانے پرسنجیدگی کے ساتھ غور وغوض کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عنقریب ہی پیش رفتہ متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا