ضلع سویپ سیل راجوری نے ہمالین سپر اسکول ڈھنگری

0
0

میں نوجوان ووٹروں کے لیے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
راجوری// سویپ سیل راجوری کی ٹیم نے ضلع الیکشن آفیسر اوم پرکاش بھگت کی قابل رہنمائی اور ہدایت پر ہمالین سپر اسکول ڈھنگری میں نوجوان ووٹروں کے لیے بیداری کا اہتمام کیا۔ٹیم کی سربراہی نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی سیل راجوری کر رہے تھے ان کے ساتھ ڈاکٹر خالد ریاز اور پروفیسر اعجاز نذیر تھے۔
وہیںپروگرام کا آغاز ڈاکٹر خالد ریاض کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جو سویپ سیل کے ایک رکن تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سویپکے نوڈل آفیسر پروفیسر اقبال رائنا نے کہا کہ سویپکا مقصد نوجوان ووٹرز کو انتخابی عمل میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالتے وقت باخبر فیصلے کرنے کی ترغیب دینا ہے۔انہوں نے نوجوان ووٹرز پر زور دیا کہ وہ بلاامتیاز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور جمہوریت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کریں۔پروگرام میں سٹاف اور طلباء کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں شکریہ کی رسمی کلمات ہمالین سپر اسکول ڈھنگری راجوری کے پرنسپل اقبال شال نے پیش کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا