بھارتیہ جنتاپارٹی یوٹی کی سبھی پانچ نشستوں پر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی یوٹی کی سبھی پانچ نشستوں پر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں لوگوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا تھا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے ریاسی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں بھاجپا کی جیت کو یقینی بنانے کی خاطر جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔رویندر رینا نے کہاکہ ہر شخص بھاجپا کا جھنڈا بلند کررہا ہے کیونکہ مودی جی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو ستر سال کے ظلم وستم سے آزادی دلائی۔ان کے مطابق نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے اور ان کا استحصال کیا۔
بھاجپا یوٹی صدر کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں لوگ ان تینوں کو ایک بار بھی مسترد کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی اس بار جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کرئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں بھاجپا کی یقینی ہے اور میں یہ پورے دعوئے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔