اپنی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد، پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے غور و خوض

0
0

انتخابی حلقوں سے حاصل ہونے والے فیڈ بیک کا جائزہ لیا
سید محمد الطاف بخاری کو ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے امکانات پر فیصلہ لینے کا اختیار دیا گیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی نے آٓنے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر جموں و کشمیر کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ا?ج ایک غیر معمولی میٹنگ کی، جس میں تمام حلقہ ہائے انتخابات سے موصول ہونے والے فیڈ بیک پر غور و خوض کیا گیا۔ اس موقعے پر پارٹی لیڈران نے پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری کو ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے امکانات پر فیصلے لینے کا اختیار تفویض کیا گیا۔پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق، اپنی پارٹی کے رہنماؤں نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک میٹنگ کی، جس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کی انتخابی حکمت عملی تیار کی۔
اس موقعے پر پارٹی رہنماؤں نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کے بارے میں اپنے نقطہ ہائے نظر اور خیالات کا اظہار کیا، جبکہ مختلف حلقہ ہائے انتخابات سے موصول ہونے والے فیڈ بیک پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کو ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ممکنہ انتخابی اتحاد کے امکانات کا جائزہ لینے اور اس ضمن میں فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا۔ اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، اْن میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر عثمان مجید، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر جاوید مصطفی میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر، محمد اشرف میر، سینئر پارٹی رہنما اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، پارٹی کے چیف کوآرڈی نیٹر اور ضلع صدر کولگام عبدالمجید پڈر، ترجمانِ اعلیٰ و ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا