چرارشریف میں فلوری کلچر محکمے کے ذمہ30سالہ پرانی چلڈرن پارک ناقص دیکھ بھال کے سبب اجڑھ گئی

0
0

غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍تاریخی قصبہ چرارشریف میں ریاست کے سابقہ گورنر آنجہانی جگموھن جی کے ابتدائی دور میں قائم کی گئی مشہور چیلڈرن پارک ان دنوں ویرانی کی حالت میں دکھائی دیتی ہے۔ مقامی لوگوں نے آج اس مشہور پارک کی ناقص حالت زار اور صورت ویرانی کے مدنظر محکمہ تعمیرات عامہ فلور کلچر اور اربن لوکل باڈیز کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحصیلدار چرارشریف عبدالحمید سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ درایں اثنا یوتھ سٹی زنز کونسل چرارشریف نے معاملہ ڈویژ کمشنر تک لیجانے کا عہد کیا۔ وہیںپارک کے نزدیک رہائش پذیر عوام نے بتایا کہ ماہ مئی گذشتہ سال سے اسوقت تک پارک میں کسی باغبان یا ملازم کو ڈیوٹی پر نہیں دیکھا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا