اوڑی میں گیس سلنڈر سانحہ

0
0

زخمی ایک کنبے کے سات افراد میں چار کی موت
یواین آئی

سری نگرشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں 27 مئی کو گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے والے ایک ہی کنبے کے سات افراد میں سے پیر کی صبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دو بہنوں کے دم توڑنے سے مرنے والوں کی تعداد چار تک پہنچی۔بتادیں کہ مہلوک بہنوں کی ماں پروینہ اختر اور ایک بہن سائمہ بانو اتوار کی صبح ہی توڑ بیٹھی تھیں۔مہلوک بہنوں کی شناخت سبینہ بانو اور شائستہ بانو دختران محمد شفیع چالکو کے بطور ہوئی ہے۔اوڑی کے ایک پولیس افسر نے دو بہنوں کی پیر کے صبح دم توڑنے کی تصدیق کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اوڑی کے لاگہامہ نامی گاﺅں میں 27 مئی کو محمد شفیع چالکو ولد عبدالدولہ چالکو کے رہائشی مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کنبے کے سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا