سی یو جے نے خواتین کے لیے شارٹ ٹرم اپ اسکلنگ پروگرام شروع کیا

0
0

گورنمنٹ کالج برائے خواتین، بھگوتی نگر جموں میں میڈیا ایگزیکٹیو کا باقاعدہ افتتاح ہوا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ اسکول آف بزنس اسٹڈیز، سنٹرل یونیورسٹی آف جموں نے جموں ڈویژن کے متعدد مقامات پر خواتین امیدواروں کے لیے شارٹ ٹرم اپ اسکلنگ ٹریننگ پروگرام شروع کیا۔واضح رہے یہ پروگرام پروفیسر سنجیو جین، وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف جموں اور مشن ڈائریکٹوریٹ محکمہ ہنر مندی کی ترقی، جموں و کشمیرکی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔یاد رہے سوشل میڈیا ایگزیکٹیو، کمیونٹی جرنلسٹ، یوگا اینڈ ویلنس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سافٹ سکلز اینڈ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، ہوم اسٹے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام، ملٹی پرپز ایسوسی ایٹ اور ہاسپیٹلیٹی ٹرینی وغیرہ سمیت یونیورسٹی کی جانب سے جاب اورینٹڈ کورسز کی تعداد پیش کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین، بھگوتی نگر جموں میں میڈیا ایگزیکٹیو کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر میرو ابرول، پرنسپل، پراجیکٹ ٹیم کے ممبران کی موجودگی میں کیا گیا جس میں اسکول آف بزنس اسٹڈیز، سینٹرل یونیورسٹی آف جموںسے پروفیسر جیا بھسین، ڈاکٹر شاہد مشتاق اور ڈاکٹر نیلیکا اروڑہ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا