پروگرام کا مقصد طلباء کو انتخابی خواندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ، اودھم پور نے ضلع الیکشن ڈیپارٹمنٹ سویپ ٹیم ادھم پور کے تعاون سے سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپشن کے بینر تلے آگاہی پروگرام اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا۔ وہیںآگاہی پروگرام میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس تقریب کا آغاز پرنسپل پروفیسر ہنس راج کے کلیدی خطبہ سے ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو انتخابی خواندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اور انہیں انتخابی عمل میں مؤثر طریقے سے حصہ لینے کے لیے علم سے بااختیار بنانا ہے تاکہ کوئی ووٹر پیچھے نہ رہ جائے۔
دریں اثناء تقریب کے مرکزی مقرر ونود کمار (بی ایل او ) نے اپنی گفتگو کا آغازسویپ کے تھیم کے ساتھ کیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ انتخابی انتخابات میں اپنے اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ مضبوط جمہوریت کے لیے آئندہ انتخابات میں شرکت کو بڑھایا جا سکے۔ وہیںپروگرام کے کنوینر ڈاکٹر سنیل تنوچ نے ملک کی بہتری کے لیے انتخابی عمل میں فعال حصہ لینے کی اہمیت پر بات کی۔ اس پروگرام میں طلباء کی زیادہ سے زیادہ تعداد نے حصہ لیا اور ڈوگری لوک گیتوں، کھو کھو اور ٹگ آف وار جیسی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔