سروڑی نے پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کی وکالت کرنے کا عہد کیا

0
0

کہابی جے پی ایم پی نے عوامی خدشات اور ترقی کو نظر انداز کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نائب چیئرمین ڈی پی اے پی جی ایم سروڑی، جو لوک سبھا سیٹ ادھم پور ڈوڈہ کے امیدوار بھی ہیں، نے بانہال، رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں عہدیداروں کی میٹنگوں کی صدارت کی جس میں آئندہ انتخابی مہم کی تیاری پر توجہ مرکوز کی۔ وہیںسروڑی نے عہدیداروں کے درمیان اتحاد پر زور دیا اور میدان میں انتخابی مہم شروع کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کے تئیں اقتدار مخالف جذبات اور تبدیلی کی عوام کی خواہش کا حوالہ دیتے ہوئے جیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سروڑی نے کہا کہ جیتنے کے بعد سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ علاقوں کے دوروں سے قاصر رہے ۔ انہوں نے چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد پر عوام کے اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے واحد رہنما تھے جنہوں نے آرٹیکل 370، ریاست کا درجہ اور دیگر مسائل پر بات کی جبکہ دیگر خاموش رہے۔ سروڑی نے کہاکہ صرف غلام نبی آزاد نے ایک جنگجو کی طرح بات کی، باقی سب خاموش تھے۔سروڑی نے عوامی مسائل اٹھانے اور ان کے حل کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے نفرت اور مذہبی سیاست کے خلاف بھی خبردار کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان کی توجہ صرف اور صرف لوگوں کی فلاح پر مرکوز ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ دیگر جماعتیں مذہبی کارڈ کھیل سکتی ہیں، لیکن تقسیم صرف برادریوں کو ہی نقصان پہنچاتی ہے۔ ہمیں ترقی پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ لوگ بجلی، پانی، اسکولوں اور ملازمتوں کے بغیر مشکلات کا شکار ہیں۔اس موقع پر سروڑی کے ساتھ ڈی پی اے پی کے ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی، زونل صدر پی آر منہاس، ضلع صدر رامبن ٹھاکر دھرم چند، نائب صدر صوبہ جاوید ملک، ضلع صدر ڈوڈہ آصف گٹو، اور ضلع صدر کشتواڑ شبیر لون اور دیگر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا