رو¾ف احمدڈارحقیقی فرشتہ

0
0

جنوبی افریقہ کی خاتون سیاح کاجذباتی ویڈیوپیغام
یواین آئی

سری نگرجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح نے اپنی جان کی قیمت پر پانچ سیاحوں کی جانیں بچانے والے کشمیری ٹورسٹ گائیڈ روﺅف احمد ڈار کو حقیقی فرشتہ قرار دیا ہے۔مذکورہ خاتون سیاح نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وادی کشمیر کو جنت بر زمین قرار دیتے ہوئے کہا ‘یہاں آنے سے پہلے ہمیں اس جگہ کے بارے میں کافی منفی فیڈ بیک مل رہا تھا لیکن ہم پھر بھی یہاں آئے، ایمانداری سے کہتی ہوں کہ میں نے اس قدر خوبصورت جگہ نہیں دیکھی ہے، یہ جنت برزمین ہے، یہاں کے لوگ انتہائی انسان دوست ہیں، اور ایک ایسا شخص جو حقیقی فرشتہ ہے اور اللہ کا سپاہی ہے وہ روﺅف احمد ڈار ہے’۔انہوں نے کہا ‘روﺅف احمد ڈار نے مجھے دکھایا کہ کشمیر میں حقیقی انسان دوستی اور ہمدردی کیا ہے’۔غیر ملکی سیاح نے کہا ‘روﺅف احمد ڈار ان بہترین لوگوں میں ایک ہیں جن سے میں ملی ہوں انہوں نے مجھے دکھایا کہ کشمیر میں حقیقی انسان دوستی اور ہمدردی کیا ہے، وہ میرے لئے ایک لیجنڈ تھے’۔انہوں نے کہا ‘روﺅف احمد نے میری زندگی، میرے دل اور میری روح کو بے حد متاثر کیا’۔جوہانسبرگ کی سیاح نے کہا کہ روﺅف احمد دو دن صبح سے شام تک ہمارے ساتھ رہے اور ہمیں کشمیر کی سیر کرائی اور ہمیں یہ خوبصورت جگہ دکھائی جس کے ساتھ ہم سب کو محبت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس قدر غمگین ہوں کہ اظہار کرنے سے قاصر ہوں، میرا دل پارہ پارہ ہے میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا کرے۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ینڈ پہلگام سے تعلق رکھنے والے نوجوان ٹورسٹ گائیڈ روﺅف احمد ڈار نے چند روز قبل حقیقی کشمیریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی قیمت پر شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں بہنے والے دریائے لدر سے دو غیر ملکی سیاحوں سمیت پانچ سیاحوں کی جان بچائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا