راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی در انداز گرفتار

0
0

جموں، // جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فوج نے ایک 34 سالہ پاکستانی غیر مسلح در انداز کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جمعہ کی شام پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ایک شخص کو روک کر گرفتار کیا جو سر حد کے اس طرف داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فوج نے جمعہ کی شام گشت کے دوران اس غیر مسلح در انداز کو دیکھا اور اس کا تعاقب کرکے اس کو گرفتار کیا گیا۔
در انداز کی شناخت محمد ندیم ساکن سمانی پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ندیم کی سرحد پار کرنے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا