ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی جانب سے ترجمہ ایوڈرز 2023 کا اعلان

0
0

’چوما سند ڈول‘ ناول کا کشمیری ترجمہ ڈاکٹر گلزار ایوارڈ کیلئے منتخب ،ادبی تنظیموں کی مبارک باد
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے رسالہ "شیرازہ "کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر گلزار احمد راتھر کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ وادی کشمیر کی کئی ادبی تنظیموں کے سربراہوں شاعروں ،ادیبوں اور قلمکاروں نے ڈاکٹر گلزار کو مبارک باد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر گلزار احمد کو شیورام کارنت کی ناول "چوما سند ڈول” کے کشمیری ترجمہ پر انہیں ساہتیہ اکیڈمی سال 2023 ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے .ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد اور سوسائٹی کے صدر شمس سلیم نے ڈاکٹر گلزار احمد راتھر کو ساہتیہ اکیڈمی سال 2023 ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی ہے۔ غلام محمد دلشاد نے کہا کہ ڈاکٹر گلزار نہ صرف محنتی آفیسر ہے بلکہ وہ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور اپنے فرائض ایمانداری سے دیتے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر گلزار کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ایک ادبی اعزاز ہے جو ساہتیہ اکیڈمی ہر سال ادبی کام خدمات انجام دینے والوں کو دیتا ہے۔ادھر مراز ادبی سنگم کے علاہ دیگر کئی ادبی تنظیموں اور قلمکاروں نے انہیں مبارک پیش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا