سری نگر، // وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسک آنے کی وجہ سے جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ناشری سے بانہال کے درمیان،مہار، گانگرو، موم پسی، نورو نچھلانہ اور کشتواڑی پتھر پر چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک بند ہونے سے ڈھلواس اور بانہال کے درمیان ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے۔
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں اور شاہراہ کے اپ ڈیٹ کے لئے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند ہے۔
علاوہ ازیں بھدرواہ – چمبہ روڈ اور کشتواڑ، سنتھن – اننت ناگ روڈ بھی مسلسل بن ہیں۔