پونچھ میںکانگریس مضبوطی کی راہ پر گامزن،بڑی تعداد میںلوگوں نے کانگریس کا دامن تھاما

0
0

پونچھ اور ننگالی صاحب بلاک سے سینکڑوں افراد نے چوہدری عبدالغنی کی قیادت قبول کی
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں کانگریس جماعت کانگریس یو ٹی سکریٹری و ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے۔چوہدری عبدالغنی نے دو روز قبل بلاک پونچھ کے متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جن میں منگناڑ اپر ، منگناڑ لور، درہ ، درہ دولیاں اپر ،درہ دولیاں لور، جھلاس و کنوئیاں شامل ہیں میں بی جے پی ، نیشنل کانفرنس و دیگر جماعتوں سے وابستہ سینکڑوں افراد نے اپنی سیاسی جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر چوہدری عبدالغنی کی شخصیت و انکے دورِ اقتدار میں ہوئے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر چوہدری عبدالغنی کی قیادت قبول کرتے ہوئے مستقبل میں انکا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا۔وہیںننگالی صاحب سائیں بابا بلاک میں بھی چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں کئی لوگوں نے کانگریس کا دامن تھاما۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا