’ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور اختراع میں عالمی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنی ہے‘

0
0

سی یو جے نے وزیراعظم کے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن 2024 کے آغاز کی لائیو سٹریمنگ کی میزبانی کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سنٹرل یونیورسٹی آف جموںنے آج ہندوستان کے انتہائی متوقع سیمی کنڈکٹر مشن 2024 کے آغاز کی لائیو سٹریمنگ کی میزبانی کی۔اس موقع پروائس چانسلر، سنٹرل یونیورسٹی آف جموں، پروفیسر سنجیو جین نے، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، اور پرجوش طلباء کے ساتھ لائیو سٹریمنگ دیکھی جہاں یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔واضح رہے وزیر اعظم کا انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن 2024 کا آغاز ملک کی تکنیکی ترقی کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، جس کے مختلف شعبوں بشمول ٹیلی کمیونیکیشن، الیکٹرانکس، اور دفاع کے لیے اہم اثرات ہیں۔ اس پہل کے ذریعے، ہندوستان کا مقصد سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور اختراع میں عالمی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔
وہیں پروفیسر سنجیو جین، وائس چانسلر، سی یو جے نے سنٹرل یونیورسٹی آف جموں میں اس تاریخی تقریب کا خود مشاہدہ کرنے کے موقع پر اظہار تشکر کیا، اور تکنیکی مہارت کو فروغ دینے اور اختراعیوں کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے یونیورسٹی کے عزم پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ یہ تقریب اپنے طلباء اور فیکلٹی ممبران کو تبدیلی کے تجربات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید پیش رفت تک رسائی فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کی لگن کو بڑھاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا