جموں وکشمیرپولیس نے بھدرواہ میں تین نئے فوجداری قوانین کے بارے میں آگاہی پروگرام شروع کیا

0
0

ان قوانین میں دہشت گردی اور منظم جرائم سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے دفعات ہیں:ایڈووکیٹ ماجد ملک
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍ جموں و کشمیر پولیس نے تین نئے فوجداری قوانین کے بارے میں ایک روزہ قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا ۔واضح رہیبیداری کیمپ کم مباحثوں کا مقصد عام لوگوں بالخصوص طلباء اور خواتین کو روشناس کرانا تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ ونود شرما، ایس ڈی پی او بھدرواہ ڈاکٹر وسیم، ایس ایچ او بھدرواہ سندیپ پریہار، ڈوڈہ پولیس کے انسپکٹر امرت کٹوچ، ایڈوکیٹ محمد ماجد ملک، پرنسپل جی آئی پی ایس بھدرواہ وجے چاڑک اور ماہر تعلیم عارف رانا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ریسورس پرسن ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک جو کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بھدرواہ کے پینل وکیل بھی ہیں، نے بتایا کہ نئے قوانین میں ایسی شقیں شامل ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ نہ صرف ملزمان بلکہ جرائم کا شکار ہونے والے افراد اور معاشرے کو بالعموم انصاف ملے۔
انہوں نے کہا کہ ان قوانین میں دہشت گردی اور منظم جرائم سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے دفعات ہیں اور ٹرائلز کے لیے ٹائم لائن کے علاوہ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کو شامل کیا گیا ہے۔ ملک نے کہا کہ ان قوانین میں بعض جرائم میں سزا میں اضافے کی دفعات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر سے لے کر کیس ڈائری، کیس ڈائری سے چارج شیٹ اور چارج شیٹ سے لے کر فیصلے تک پورے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک نے کہا کہ تلاشی اور ضبطی کے وقت ویڈیو گرافی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جو کیس کا حصہ ہو گا اور اس سے معصوم شہریوں کو ملوث نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے اس طرح کی ریکارڈنگ کے بغیر کوئی چارج شیٹ درست نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ای ایف آئی آر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، ہر ضلع اور تھانہ ایک پولیس افسر کو نامزد کرے گا جو گرفتار شخص کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر مطلع کرے گا۔اس موقع پر اے ایس پی ونود شرما، ایس ڈی پی او ڈاکٹر وسیم اور ایس ایچ او بھدرواہ سندیپ پریہار کی قیادت میں ضلع پولیس ڈوڈہ کے افسران نے قانونی بیداری پھیلانے پر ایڈوکیٹ محمد ماجد ملک کو بھی مبارکباد دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا