دل کی پاکیزگی، خیالات کی صفائی، اعمال میں اخلاص اور شعور میں روحانیت پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی سدھرا کے کیرئیر کاؤنسلنگ سیل نے آج ایمپلائمنٹ انفارمیشن کم ایڈوائزری بیورو (ای آئی اے بی)، شعبہ لائف لانگ لرننگ، جموں یونیورسٹی، جموں کے زیراہتمام پرسنلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔وہیں ورکشاپ کا آغاز ڈاکٹر ہرپریت کور، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس کے رسمی استقبال کے ساتھ ہوا، اس کے بعد ڈاکٹر ریوا کھجوریا، کونسلر ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ نے تھیم پر تعارفی سیشن کیا۔ پہلے دو سیشن میڈم نیتو دھر، چیئرپرسن، جموں پریتن وکاس کمپنی لمیٹڈ اور چیف کوآرڈینیٹر جے کے ڈی سی یو ایل نے ’ٹائم مینجمنٹ‘ اور’باڈی لینگویج‘ کے عنوان پر منعقد کیے تھے۔ انہوں نے طالب علموں کو ان تصورات کو بہت ہی واضح انداز میں سمجھنے پر آمادہ کیا۔
دریں اثناء اگلے دو دو سیشن میڈم سواتی بسوترا نے شروع کیے، جو ایک کاروباری، ایک موٹیویشنل اسپیکر اور فی الحال فری لانس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کسی بھی شخص کی زندگی میں چار چیزوں دل کی پاکیزگی، خیالات کی صفائی، اعمال میں اخلاص اور شعور میں روحانیت شامل ہیںپر توجہ مرکوز کی تاکہ وہ شخصیت بن سکے ۔واضح رہے یہ سارا پروگرام ڈاکٹر جی ایس رکوال، پرنسپل جی ڈی سی سدھرا کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔ وہیںشکریہ کے کلمات ڈاکٹر مسرت چودھری، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس نے پیش کئے۔