جموں کشمیر کی واحد امید کانگریس ہے: یشپال کنڈل

0
0

کہابی جے پی کا آخری مقصد بابا صاحب کے آئین کو تباہ کرنا ہے
لازوال ڈیسک
رام گڑھ؍؍ سابق وزیر اور ریاستی نائب صدر کانگریس یشپال کنڈل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ایم مودی اور بی جے پی کا آخری مقصد بابا صاحب کے آئین کو تباہ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے آزادی کے ہیروز کے خوابوں کے ساتھ ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ رام گڑھ اسمبلی کے تحت دبوج شہزادہ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کنڈل نے بی جے پی کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا۔ کنڈل نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سے آئین مخالف رہی ہے اور اب آئین کو بالکل ختم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ کنڈل نے لوگوں کو سمجھایا کہ ملک کا آئین شہریوں کو برابری کے ساتھ جینے کا حق دیتا ہے، بی جے پی اسے ختم کرکے آمرانہ حکومت چلانا چاہتی ہے۔ کنڈل نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات آنے والے ہیں، اگر اس بار بی جے پی کو اقتدار سے نہیں اکھاڑ پھینکا گیا تو عوام سے ان کا جینے کا حق بھی چھین لیا جائے گا۔ کنڈل نے کہا کہ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں، کسان مہنگائی کی وجہ سے کھیتی چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں، لیکن حکومت بڑے بڑے بورڈ لگا کر جھوٹی تعریفیں کرنے میں مصروف ہے۔ کنڈل نے آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا