این سی قائدین نے نوجوانوں سے کی ملاقات ، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے لیے حمایت طلب کی

0
0

ڈاکٹر وکاس شرما نے نوجوانوں سے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں این سی کی حمایت کرنے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کانفرنس کے قائدین بشمول صوبائی جوائنٹ سکریٹری انکش ابرول اور زونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ضلع (اربن) ڈاکٹر وکاس شرما نے آج نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے مسائل پر بات کی۔وہیںاین سی قائدین نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری، منشیات کے استعمال کی لعنت اور نوجوان طبقے کے لیے مواقع کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پرابرول نے کہاکہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں۔ اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این سی حکومت نے اپنے دور میں نوجوانوں کی بہتری کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور جموں و کشمیر کے لوگ این سی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر شرما نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پوری دل سے این سی کی حمایت کریں اور پارٹی امیدواروں کی جیت کو یقینی بنائیں تاکہ موجودہ حکومت کو اقتدار سے باہر پھینکا جاسکے۔انہوں نے نوجوانوں کی بدحالی کے لیے مرکز کی موجودہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں براہ راست مرکز کی حکمرانی ہے اور پچھلے کئی سالوں میں اس نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا