جھارکھنڈ میں اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک معمر شخص جھلس کر ہلاک،

0
0

رانچی0 جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے سیرم ٹولی میں واقع پرل اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر صبح سویرے آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ جولتن سورین کے طور پر کی گئی ہے جو اپارٹمنٹ کا مالک تھا۔ مسٹر سورین کی بہن 80 سالہ جولین ہورو آگ میں بری طرح جھلس گئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

فائر بریگیڈ کے راجیش کمار اور اویناش کمار نے جلی ہوئی خاتون کو آگ کے شعلوں سے باہر نکالا اور علاج کے لیے اسپتال بھیجا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا