وزیر اعظم مودی نے ملک کے پہلے زیر آب میٹرو پروجیکٹ سمیت کئی میٹرو پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

0
0

کولکتہ کے مغربی بنگال میں، 15400 کروڑ روپے کی مالیت کے متعدد کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک

کلکتہ ؍؍وزیرا عظم نریندر مودی نے آج ملک کے پہلے زیر آب میٹرو پروجیکٹ سمیت ملک بھر میں متعدد میٹرو پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔کلکتہ میٹرو کے ایسٹ ویسٹ کوریڈور کے4,965کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ہوڑہ میدان-ایسپلانیڈ سیکشن میٹرو پروجیکٹ گنگا ندی کے نیچے سے گزرہی ہے۔ اس حصے میں ملک کا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن بھی ہے — ہاوڑہ میٹرو اسٹیشن۔افتتاحی پروگرام کے بعد مودی نے اسکولی بچوں کے ساتھ ایسپلینیڈ سے ہاوڑہ میدان تک میٹرو کی سواری کی۔وزیر اعظم مودی طلبا سے بات کررہے ہیں۔
مختلف ریاستوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں تین نئی میٹرو لائنوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایسٹ ویسٹ میٹرو کے تحت دھرمتلہ تا ہوڑہ روٹ کا افتتاح کیا، اس کے بعد گڑیا تا روبی میٹرو روٹ اور ماجرہاٹ اورتا راتلہ میٹرو روٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گورنر ، قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری اور سوکانت مجمدار بھی موجود تھے۔اس کے بعد وہ ایسپلینیڈ میٹرو اسٹیشن سے ہوڑہ میٹرو میں سوار ہوئے۔خیال رہے چند دنوں کے بعد ہی عام لوگوں کیلئے میٹرو سروس کو کھولا جائے گا۔
میٹروانتظامیہ نے بتایا کہ سرنگ کا دریا کے نیچے کا حصہ 520 میٹر لمبا ہے اور ایک ٹرین کو اسے عبور کرنے میں تقریباً 45 سیکنڈ لگیں گے۔ایسپلانیڈ میٹرو اسٹیشن پر تقریب سے، وزیر اعظم نے نیو گڑیا-ایئرپورٹ لائن کے کوی سبھاش-ہیمنتا مکھوپادھیائے سیکشن اور کلکتہ میٹرو کی جوکا-ایکسپلانیڈ لائن کے تراتلا-ماجرہاٹ سیکشن کا بھی افتتاح کیا، جو ملک کا سب سے قدیم میٹرو نیٹ ورک ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماجرہاٹ میٹرو اسٹیشن ریلوے لائنوں، پلیٹ فارمز اور ایک نہر کے درمیان ایک منفرد ایلیویٹڈ تنصیب ہے۔
مودی نے دہلی-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے دوہائی-مودی نگر (شمالی) سیکشن، پونے میٹرو کے روبی ہال کلینک-رامواڑی اسٹریچ، کوچی میٹرو کے ایس این جنکشن سے ترپونیتھورا سیکشن اور آگرہ میٹرو کے تاج ایسٹ گیٹ-منکامیشور سیکشن کا بھی افتتاح کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حصے سڑک پر ٹریفک کو کم کرنے میں مدد کریں گے اور ہموار، آسان اور آرام دہ رابطہ فراہم کریں گیاس میں کہا گیا کہ آگرہ میٹرو کے جس حصے کا افتتاح کیا گیا ہے اس سے تاریخی سیاحتی مقامات سے رابطہ بڑھے گا۔اس نے مزید کہا کہ آر آر ٹی ایس کا 17 کلومیٹر کا حصہ این سی آر میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا