ڈگری کالج مٹن میں خواتین کے عالمی دن کے سلسلے پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

آئی سی ڈی ایس، تعلیم، صحت اور کالج کی طالبات کے ساتھ ساتھ خواتین شرکاء نے بھی شرکت کی
شاہ ہلال
اننت ناگ ؍؍ خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں، خواتین کو بااختیار بنانے کئلے ڈسٹرکٹ ہب فار وومن امپاورمنٹاننت ناگ نے گورمنٹ ڈگری کالج مٹن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اننت ناگ کی ہدایت پر "مشن شکتی” کے موضوع پر کالج میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل سید جاوید حسین مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ کیرئیر کونسلنگ آفیسر اننت ناگ شازیہ قریشی، اسسٹنٹ لیگل ڈیفنس کونسل اننت ناگ ادریس احمد، کوآرڈینیٹر چائلڈ ہیلپ لائن اننت ناگ مصباح الطاف کے علاوہ پروفیسر عبدالسلام، پروفیسر شبیر احمد، پروفیسر سہیل احمد و سئنیر لیکچرار غزالہ اختر بھی موجود تھیں جبکہ تقریب کے موقعہ پر آئی سی ڈی ایس، تعلیم، صحت اور کالج کی طالبات کے ساتھ ساتھ خواتین شرکاء نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈگری کالج سعید جاوید حسین نے خواتین کو بااختیار بنانے اور حقوق کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں مساوی مقام اور عزت دی جائے۔ آگاہی پروگرام کے دوران مختلف مقررین نے سماجی، معاشی، سیاسی، تعلیمی اور عدالتی محاذوں میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی اور ان کی کامیابیوں کا اعتراف وقت کی ضرورت ہے۔ کیرئیر کونسلنگ آفیسر نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد خواتین کو عام طور پر قانون کے تحت ان کے حقوق اور مختلف قانون سازی کے تحت دیگر حقوق سے آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے معاشرے میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور خواتین میں ان کے حقوق کے حوالے سے قانونی معلومات پیدا کرنے پر زور دیا۔شازیہ قریشی نے کہا کہ ہر ایک کو ترقی پسند اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے بچیوں کو تعلیم اور دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا اور کہا کہ ہر شہری کو خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔جبکہ کواڈنیٹر تبسم شفع نے خواتین کو باختیار بنانے کیلئے انہیں اپنے قانونی حقوق ملنے چاہے انہوں نے کہا کہ آجکل ہر ایک فیلڈ میں لڑکیاں آگے بڑھتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مقررین، کالج فیکلٹی ممبران اور طلباء میں محکمہ کی جانب سے مومنٹو تقسیم کئے گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا