ریاض ملک
پونچھ؍؍ رہبر کھیل اینڈ فزیکل ٹیچر فورم پونچھ نے آج سبکدوش ہونے والے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر چوہدری محمد قاسم کے لیے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جن کی تبدیلی پلوامہ ضلع میں ہوئی ہے۔ ان کے شاندار کام کو تسلیم کرتے ہوئے اساتذہ نے ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت سراہاکیونکہ وہ ایک انتہائی سرشار آفیسر تھے۔وہیں الوادعی پارٹی میں رمیش کمار شرما ہیڈ اسسٹنٹ بھی شامل رہے جو 31 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔اور جی ایم اوم پرکاش بھی محکمہ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اسٹیج کی نظامت سید عمران شاہ نے کی۔
اس موقع پر حاضرین کو مومنٹوز اور تحائف سے نوازا گیا۔وہیں انڈور اسٹیڈیم منیجر مشتاق احمد آؤٹ ڈور منیجر نردوش کمار شرما پی ایم وجے کمار پی ایل پون کمار شرما زون صدور رہبرا خیل اساتذہ پی ٹی پرویز احمد پی ٹی غلام عباس ہیڈ اسسٹنٹ سپورٹس کونسل ذاکر حسین جونیئر اسسٹنٹ ڈی وائی ایس ایس پونچھ محمد اسلم ڈسٹرکٹ باڈی رہبرا خیل فورم پونچھ کے بہت سے ممبران اس موقع پر رہبرا خیل ٹیچر فورم اور سپورٹس کونسل اور ڈی وائی ایس ایس پونچھ کے مختلف ممبران موجود تھے۔واضح رہے اس الوداعی پارٹی کا اہتمام کرنے کے لیے ہر زون سے رہبرکھیل کے تمام اساتذہ اکٹھے ہوئے۔ اس موقع پر نردوش کمار شرما، مشتاق احمد وجے کمار شرما شبیر احمد ڈسٹرکٹ کیشئر اور صدر آر ای کے ٹیچر فورم پونچھ پرویز ملک نے تبادلہ خیال کیا۔