کالج کے طلباء کو نئے فوجداری قوانین کے بارہ میں آگاہ کیا گیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ سب ضلع نوشہرہ میں ڈگری کالج کے طلباء کو نئے فوجداری قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس نے نوشہرہ ڈگری کالج میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کی صدارت سب ڈویژنل پولیس آفیسر نوشہرہ، ڈی وائی ایس پی جسونت سنگھ کے ساتھ دیگر پولیس افسران اور نوشہرہ کالج کے عملے نے کی اس موقعہ پرپروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء کو مرکزی حکومت کے وضع کردہ نئے فوجداری قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر کالج کے طلباء کو ان نئے فوجداری قوانین اور ان کو متعارف کرانے کے ساتھ محرکات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔