یواین آئی
نئی دہلی؍؍ ای بزنس ٹو بزنس (ای بی 2 بی) پلیٹ فارم اڑان نے سال 2023 میں 2.3 کروڑ سے زیادہ آرڈرز کو پورا کرتے ہوئے 2.25 بلین سے زیادہ مصنوعات کی شپنگ کی ہے۔کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ آرڈرز ہندوستان کی تمام ریاستوں کو بھیجے گئے۔
ضروری سامان کے زمرے (تازہ، ایف ایم سی جی، اسٹیپلز، فارما) کے تحت پلیٹ فارم پر 2 کروڑ آرڈرز پورے کیے گئے اور 10 لاکھ ٹن سے زیادہ مصنوعات بھیجی گئیں۔ اڑان پر صوابدیدی (الیکٹرانکس، عام تجارتی سامان اور طرز زندگی) کیٹیگریز کے تحت 30 لاکھ آرڈرز سپلائی کرتے ہوئے 7 کروڑ سے زیادہ پروڈکٹس بھیجے گئے۔ اس عرصے کے دوران پلیٹ فارم پر موجود 900 سیلرز میں سے ہر ایک نے 1 کروڑ روپے کی فروخت حاصل کی، جبکہ 600 سیلرز نے پلیٹ فارم پر 2 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ گروگرام، ممبئی، پنے، لکھنؤ، جے پور، کولکتہ، احمد آباد، حیدرآباد، دہلی اور بنگلورو میں خوردہ فروشوں نے ضروری اور صوابدیدی مصنوعات کی سب سے زیادہ مانگ حاصل کی۔