20 روزہ انتخابی بیداری مہم اور یاترا کا ہوا ارریہ میں اختتام۔

0
0

بہار یوتھ آرگنائزیشن (BYO )کے زیرِ اہتمام "ہمارا ووٹ، ہمارا ادھیکار” کے تحت مہم کی ہوئی تھی شروعات:- ذکی انور مجاہد۔
ارریہ :- ( منصواحمدحقانی ) بہار یوتھ آرگنائزیشن (BYO) کی مجلس عاملہ نے رواں میقات کے شروعات میں ہی 2024 کے عام انتخابات کے پیشِ نظر "ہمارا ووٹ! ہمارا ادھیکار” کے عنوان سے ریاستی سطح پر 20 روزہ انتخابی بیداری مہم اور یاترا کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ اس بیداری مہم اور یاترا کا آغاز BYO کے یوم تاسیس 13 فروری 2024 کو مہاتما گاندھی کے ستیاگرہ کی سر زمین مشرقی چمپارن سے ہوا اور سیتامڑھی، مظفّرپور، پٹنہ ،نالندہ، سمستی پور، دربھنگہ، مدھوبنی، سہرسہ، مدھےپورہ ،،سپول ،پورنیہ، کٹیہار ، کشن گنج ہوتے ہوئے اس بیداری مہم کا اختتام 3 مارچ 2024 کو ارریا میں ہوا۔ اس انتخابی بیداری مہم کا مقصد:- ملک میں دستوری اور جمہوری اقدار کے انحطاط اور شہریوں کی بنیادی ضرورتوں کی فراموشی اور حقوق کی پامالی کے پیشِ نظر جمہوری نظام کو مظبوطی فراہم کرنے کی غرض سے اپنے ووٹ اور شہری حقوق کے تئیں عام شہریوں میں بیداری لانا اور یہ بھی یقینی بناناتھا کہ صد فیصد ووٹنگ ہو سکے اور زیادہ سےزیادہ ہماری خواتین اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
ہمارا ملک ہندوستان جمہوری نظام پر مشتمل ہے، جہاں عوامی رائے کو اس نظام میں بالادستی حاصل ہے، اس لئے ملک و معاشرے میں جمہوری قدروں کے عمل آوری کے لئے عام شہریوں کا بیدار ہونا انتہائی ضروری ہے۔
اس مہم و یاترا کے دوران متعلق اضلاع کے کل 500 بوتھ تک پہنچ کر نوجوانوں کے ساتھ براہ راست رابطہ اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہےکہ تجزیہ کاروں کے مطابق پورے ملک ہندوستان میں قریباً 9 کروڑ مسنگ ووٹرس ( missing voters ) ہیں، جو ووٹر لسٹ سے سازش کے تحت باہر کئے گئے ہیں۔ اس مہم کے دوران نوجوانوں میں بیداری کے ساتھ ساتھ مسنگ ووٹر (missing voters) کو نوجوانوں کی مدد سے دوبارہ ووٹر لسٹ میں جوڑنے کا کام کیا گیا اور اس کے لئے نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ بیداری مہم کے تحت تمام پولنگ بوتھ پر 10 10 نوجوانوں کو بوتھ مینجمنٹ کے لئے بوتھ کارکن کے طور پر نامزد کیا گیا اور اپنے ہدف کے مطابق 5000 بوتھ کارکنان تیار کئے گئے، اس بیداری مہم کے دوران کارنر میٹ، وال سلوگن، نکّر ناٹک، نکر سبھا وغیرہ کا اہتمام کیا گیا، جوبالعموم عوام الناس اور بالخصوص نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ گزشتہ 3 مارچ کو یہ عوامی بیداری مہم "ہمارا ووٹ ہمارا ادھیکار” یاترا مہاتما گاندھی کے ستیاگرہ کی زمین مشرقی چمپارن سے شروع ہوکر ریاست کے کل 15 اضلاع سے ہوتے ہوئے ارریا میں اختتام پذیر ہوا۔ اس یاترا اور اس دوران ہونے والے پروگراموں کی پیش رفت BYO کے مرکزی صدر جناب ذکی انور مجاہد کی صدارت میں انجام پزیر ہوا۔ اس مہم کے دوران تمام اضلاع میں مقامی ذمہ داروں کے علاوہ نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی سرگرمیوں سمیت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس مہم اور یاترا کے اختتامی پروگرام میں BYO کے مرکزی صدر ذ کی انور مجاہد ریاستی سکریٹری مع میڈیا انچارج ابوالکلام آزاد، ارریا ضلع صدر شافع الہدی، سکریٹری کاشف انور، سیٹی صدر شاداب عالم، میڈیا انچارج عامر رضا اور غالب امام کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوانان شہر اور دیگر شہری شریک رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا