جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی

0
0

متاثرین کی بھر پور مدد اور معاوضے کی فراہمی کویقینی بنایا جائے :سید محمد الطاف بخاری
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اْن متاثرین کی فوری مدد اور معاوضے کی فراہمی یقینی بنائیں جنہیں حالیہ موسم کی تباہ کاریوں سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں سرکاری افسران کی ٹیمیں بھیجیں جائیں تاکہ مکانات، تعمیراتی ڈھانچوں اور باغات کو ہوئے نقصانات کا مکمل جائزہ لیں۔
اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر بہت دْکھ ہوا ہے کہ حالیہ خراب موسم نے وادی اور جموں کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں سے سینکڑوں مکانات، باغات اور درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ متاثرین کی فوری مدد کے ساتھ ساتھ انہیں مناسب معاوضہ فراہم کرنا یقینی بنائے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’حکام کو نقصان کا جامع جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں افسران کی ٹیمیں ارسال کرنی چاہیں تاکہ وہ متاثرین کو ہوئے نقصانات کا مکمل جائزہ لیں۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا