مہور کے چسانہ میں کچا مکان گر جانے سے تیں بچوں اور ان کی والدہ کی موت
[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]
لازوال ڈیسک
ریاسی//ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور کے چسانہ علاقہ میں بارش اور طوفان کی وجہ سے کچا مکان گر جانے سے ایک ہی کنبے کی تین بچے اور ان کی والدہ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔اس سلسلے میں ڈی پی اے پی کے بانی غلام نبی آزاد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی مدد کرنے اور ایسے سانحات سے بچنے کی تلقین کی۔ وہیں آل جے آینڈ بیکورڈ کلاسز تنظیمات نے ایک تعزیتی پیغام میں اس دکھ کی گھڑی میں کہا ھے ہم غم ذدہ کنبے کے ساتھ اس وقت برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ متاثرہ خاندان کی معاونت کی جائے۔