اسٹیک ہولڈرز پر زور کہا منشیات پر قابو پانے کے اقدامات کو تیز کریں
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// ضلع سطح کی این سی او آر ڈی کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ، پی اوآئی سی ڈی ایس، ڈاکٹر رشی شرما، اے سی آر ادریس لون، اے سی ڈی پھولیل سنگھ، ڈی ایس ڈبلیو او طارق پرویز قاضی، اسٹیٹ ٹیکس آفیسر، سی ایم او، سی ای او، نوڈل آفیسر اے ٹی ایف اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ وہیںاجلاس میں کمیٹی کے ارکان کو جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے اور ضلع میں منشیات کے کنٹرول کے اقدامات کے نفاذ کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے لیے اکٹھا کیا گیا۔شروع میں، ڈی سی نے ناکورڈ کمیٹی کے اراکین سے ضلع میں منشیات سے متعلق واقعات، تشویش کے علاقوں، عادی افراد کی عمر کے گروپ اور منشیات کے استعمال کے گرم مقامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔
کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ 2 ماہ میں منشیات کے استعمال اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائی سے متعلق تازہ ترین رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز، محکموں اور کمیٹی ممبران کے کردار اور ذمہ داریوں پر بھی زور دیا گیا۔تمام شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ ضلع سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تعلیمی اداروں، عوامی مقامات اور نگرانی کے تحت پنچایتوں میں جانچ کو تیز کرنے پر زور دیا۔