کالج کے پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھی پودے لگائے
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍جی ڈی سی نیلی نالہ اودھم پور نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج کی رہنمائی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ وہیںشجرکاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ پر قابو پانے، ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے اور صاف ماحول رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانا تھا۔اس تقریب میں طلباء کے ساتھ ساتھ کالج کے تمام فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس اقدام کے تحت کالج کے پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھی پودے لگائے۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج نے کہا کہ درخت لگانے سے کئی ماحولیاتی مسائل جیسے جنگلات کی کٹائی، مٹی کا کٹاؤ، نیم بنجر علاقوں میں صحرائی، گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کیا جاتا ہے اور اس وجہ سے ماحول کی خوبصورتی اور توازن میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ درخت لگانا نہ صرف اپنے اردگرد کو خوبصورت بناتا ہے بلکہ دیگر بہت سے فوائد بھی فراہم کرتا ہے اور گرمی کو شکست دینے میں مدد کرتا ہے۔واضح رہے اس پورے پروگرام کا اہتمام پروفیسر شائستہ یاسمین (این ایس ایس پی او) نے کیا تھا۔