ایگزکیوٹیو ایڈیٹر ادارہ لازوال جموںکا سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مضافاتی گاﺅں کھنیتر کے معروف سماجی کارکن اور سید پبلک ہائی اسکول کھنیتر کے بانی جہانگیر احمد خان کے برادر زبیر اللہ خان اس دنیا کو خیر آباد کہہ گئے ۔واضح رہے مرحوم زبیر اللہ خان کو ان کے آبائی قبرستان میں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔وہیں مرحوم کے انتقال پر ملال پر ادارہ لازوال کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد،سب ایڈیٹر سید بشارت حسین شاہ،سب ایڈیٹر سید انیس الحق، سب ایڈیٹر اعجاز الحق بخاری، سینئر ڈیزائنرمحمد علی،ڈیزائنر محمد اعظم ،سید نیاز شاہ اور دیگران نے سوگوار خاندان بالخصوص بانی سید پبلک ہائی اسکول جہانگیر احمد خان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں دعا کی کہ مالک حقیقی اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے میں مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں مقامِ اعلیٰ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے ۔