توصیف احمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل

0
0

علاقے میں لوگوں نے خوشی کا کیا اظہار
نزاکت احمد
درہال ملکاں؍؍ وادی درہال کے علاقہ ہل تاک پنچایت ڈوڈاج کے رہائشی توصیف احمد ملک ولد محمد نصیر نے ریاضی میں ڈاکٹریٹ آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری مکمل کی۔ انہیں لولی پروفیشنل یونیورسٹی پنجاب کے 11ویں کانووکیشن کے دوران مہمان خصوصی ٹونی ایبٹ اے سی، آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم نے ڈگری پیش کی۔ انہوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سکھدیو سنگھ کی نگرانی میں’انفینیٹ میٹرکس ٹرانسفارمیشنز کا استعمال کرتے ہوئے غیر معمولی ترتیب والی جگہوں کا مطالعہ‘ کے عنوان پر کام کیا۔تاہم علاقہ درہال کے طلبہ وطالبات کے لیے وہ ایک مثال ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر تمام لوگ بالخصوص نوجوان طبقہ بہت خوش ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا