جموں، // جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے جمعہ کو تیجندر سنگھ (آئی پی ایس) کو راجوری – پونچھ رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر تعینات کیا۔
موصوف ڈی آئی جی کی تعیناتی سے سنیل گپتا اس عہدے کے اضافی چارج سے فارغ ہوئے ہیں۔
محکمے کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘انتظامیہ کے مفاد میں یہ حکم دیا جاتا ہے کہ شری تیجندر سنگھ (آئی پی ایس) کو جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کی واپسی پر راجوری – پونچھ رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر تعینات کیا جاتا ہے’۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا: ‘سنیل گپتا کو مذکورہ عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا جاتا ہے’۔