جے کے پی سی سی چیف نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
92

کسانوں کے مسائل پر بی جے پی حکومت پر تنقید کی،کہااقتدار میں آئے توایم ایس پی کو قانونی ضمانت ملے گی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر وقار رسول وانی نے جمعرات کو سری نگر کے پارٹی دفتر میں ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی جاری تیاریوں کے حوالے سے رائے لی۔اس دوران جے کے پی سی سی چیف نے کشمیر کے تمام اضلاع میں تنظیمی امور اور سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔وہیںمیٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جے کے پی سی سی چیف نے پارٹی قائدین اور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدور پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کے پروپیگنڈے اور گمراہ کن سیاست کو شکست دینے کے لیے مزید محنت کریں اور عوامی حمایت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پردیگر چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جموں و کشمیر میں جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
وہیںجے کے پی سی سی کے سربراہ وقار رسول وانی نے میڈیا کو کسانوں کی حالت سے آگاہ کیا اور بی جے پی حکومت کی طرف سے ایم ایس پی کے مسئلے کو حل کرنے سے انکار پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان سندھو بارڈر پر اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں جس میں 700 لوگ مارے گئے۔ ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ ایم ایس پی پر قانونی ضمانت کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن جواب میں ان کے مطالبات پیش کرنے پر ان پر حملہ اور تشدد کیا جا رہا تھا۔
وانی نے کہاکہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ کسانوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ کنسرٹینا وائر اور انہیں روکنے کے لیے دوسرے آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کس قدر کسان مخالف ہے۔وانی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کے کسانوں کو یقین دلاتی ہے کہ ایم ایس پی قانونی ضمانت ملے گی، اسے مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل میں لاگو کیا جائے گا، پھر کسان اپنی پیداوار جہاں چاہیں بیچنے کے لیے آزاد ہوں گے۔
جموں و کشمیر میں جمہوری حقوق سے انکار کا حوالہ دیتے ہوئے، وانی نے کہا کہ جموں و کشمیر گزشتہ سات سالوں سے کسی نمائندگی کے بغیر ہے۔ بی جے پی حکومت وقتاً فوقتاً انتخابات میں تاخیر کے بہانے سیکورٹی کی صورتحال کو استعمال کرتی رہی، اب جبکہ بی جے پی حکومت کی دوسری میعاد ختم ہو رہی ہے، اس کے علاوہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دوبارہ سے ضابطہ اخلاق نافذ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ای سی آئی کو چاہیے کہ وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات بھی کرائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام اپنی حکومت کو بغیر کسی نقصان کے خود منتخب کریں۔
جموں و کشمیر میں سیٹوں کی تقسیم کے سوال پر، وانی نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا جہاں کانگریس ،نیشنل کانفرنس اور ]ی ڈی پی بڑے زور و شور سے الیکشن لڑیں گے اور جموں و کشمیر میں تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر انڈیا الائنس کے امیدواروں کی زبردست اکثریت کے ساتھ جیت کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پرجے کے پی سی سی کے سابق صدر پیرزادہ محمد سعید، سینئر نائب صدر جی این مونگا، جے کے پی سی سی کے نائب صدور، جنرل سیکرٹریز، سیکرٹریز، ڈی سی سی صدور اور دیگر نے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا