عوام کی فلاح وبہبودکیلئے فیصلوں کو بلا خوف و خطر نافذ کیا جانا چاہیے:سنہا

0
176

’’ ایل جی ملاقات ‘‘ میں براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت ،ازالے کیلئے آفیسران کو اصلاحی اقدامات کی ہدایت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں’’ ایل جی ملاقات۔لائیو پبلک گریوینس ہیرنگ پروگرام‘‘ کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور اُن کی شکایات سنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات اور متعلقہ اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سینئر اَفسروںسے عوامی رَسائی پروگراموں پر کی گئی کاررِوائی کی رِپورٹ طلب کی۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی رَسائی پروگراموں کا جائزہ لیں اور شکایات کے مؤثر اَزالے کے لئے اِصلاحی اَقدامات کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’تمام اَقدامات کو عام بھلائی کی خدمت کرنی چاہیے اور فیصلوں کو بلا خوف و خطر نافذ کیا جانا چاہیے۔‘‘اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ وقف اَقدامات کریں اور فزیکل اور سوشل کیپٹل دونوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقۂ کار کو بہتر بنانے، عوامی شکایات کے فوری حل، شہریوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے فلاحی سکیموں کے تیز اور شفاف عمل آوری کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا اَزالہ کرتے ہوئے بالخصوص دُور دراز علاقوں میں واقع سکولوں میں اَساتذہ کو معقول بنانے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر میں ’’ کوئی سنگل ٹیچر سکول نہیں ‘‘ کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔انہوں نے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ایل ٹی نیٹ ورک اور ڈھیلے لٹکتی بجلی کی تاروں کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ بورویل اور ہینڈ پمپ کے مؤثر کام کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ضلع ترقیاتی کمشنرں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں تک بجلی کے بنیادی ڈھانچے کا تعلق ہے وہاں ضروری مداخلت کی ضرورت ہے اُنہیں رِی ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم ( آر ڈی ایس ایس )کے تحت شامل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے بارہمولہ کے علاقے اوڑی سے تعلق رکھنے والے محمد اِقبال کی جانب سے ہائیر سیکنڈری سکول پہلو پورہ کے قریب گرلز ہوسٹل کی تعمیر سے متعلق شکایت پرچیئر کو بتایا کہ بقیہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیاجائے گا اورہوسٹل کو ایک ماہ کے اندرفعال کیا جائے گا۔
جموں سے تعلق رکھنے والے سہیل خان نامی ایک شکایت کنندہ نے بس سٹینڈ جموں میں ٹکٹ کاؤنٹر اور دیگر سہولیات کے کام کاج کے معاملے پر اِنتظامیہ کی توجہ مبذول کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنر، جے ایم سی کمشنر، جے ڈی اے، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بس سٹینڈ جموں اور ملٹی ٹائر پارکنگ سہولیات کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور لوگوں کے لئے دستیاب ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اَقدامات کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سمب روڈ کی خستہ حالی کے بارے میں تھلورہ منڈی سانبہ کے رہائشی جشن سمبیال کی شکایت پر متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنراور اَفسروں کو جلد اَز جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ضع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے چیئر کو بتایا کہ مذکورہ سڑک پر کام رواں برس اپریل کے آخیرتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔سیکرٹری پبلک گریوینس ڈاکٹر سیّد سحرش اصغرنے’’ ایل جی ملاقات‘‘پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔
بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا، اِنتظامی سیکرٹریز؛ صوبائی کمشنران ،ضلع ترقیاتی کمشنروں، ایس ایس پیز، سربراہان اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا