کولگام میں نئے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ ایریگیشن نے چار ج سنبھالا

0
0

لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کیا استقبال
شاہین امین
بڈگام؍؍کلگام میں نئے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ ایریگیشن نے کام کاج سنبھالا جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نئے ایگزیکٹو انجینئر معراج دین راتھر کا استقبال کیا۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق جمعرات کے روز ضلع کلگام میں نئے ایگزیکیو انجینئر محکمہ ایریگیشن معراج الدین راتھر نے چارج سنبھالا نامہ نگار شاہین امین نے بتایا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے نئے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ ایریگیشن معراج دین راتھر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرلوگوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ نئے ایگزیکیو انجینئر معراج دین راتھر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی توقعات پر کھرا اترنے کی خاطر انجیئنر موصوف تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کرے گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا