کھیلو انڈیا کا چوتھا ایڈیشن : پلوامہ کی غوثیہ گلزار نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے پلوامہ کا نام روشن کیا

0
0

تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن میں پلوامہ کی غوثیہ گلزار نے سکی کوہ پیمائی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا۔تفصیلات کے مطابق گلمرگ میں حال ہی میں کھیلوں انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے بھی مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھاکر کئی میڈل جیت کر جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔ضلع پلوامہ کی خاتون کھلاڑی غوثیہ گلزار نے سکی کوہ پیمائی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیت کر ضلع پلوامہ کا نام فخر سے بلند کر دیا۔غوثیہ گلزار کا تعلق لیتہ پورہ علاقے سے ہے۔کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی پر سماج کے مختلف طبقوں نے غوثیہ گلزار کو مبارک باد پیش کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواشہات کا بھی اظہار کیا۔ادھر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گْل نے تمام فتح کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے بہترین انتظامات کے لیے جموں و کشمیر سرکار کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا