ہمارے بچے اب پرامن کشمیر میں بڑے خواب دیکھ رہے ہیں: ڈاکٹر درخشاں

0
0

وقف چیئرپرسن نے وترہیل بڈگام میں آر پی ورلڈ اسکول کیمپس کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج ایک مختصر لیکن شاندار تقریب کے دوران بڈگام کے آباد پورہ وترہیل میں آر پی ورلڈ اسکول کیمپس کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم خان صاحب ملک طارق اور تحصیلدار بڈگام امتیاز احمد بھی تھے۔وہیں ڈاکٹر اندرابی نے اسکول کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے تبادلہ خیال کیااور کہا کہ نئے پرامن کشمیر میں، تعلیم اور معاشی ترقی ہر ایک کے لیے اہمیت کے حامل علاقے بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب ہم بڑے خواب دیکھ رہے ہیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ درخشاں اندرابی نے کہا کہ یہ اسکول علاقے میں معیاری تعلیم کے لیے ایک مضبوط آپشن فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران ملک میں ہمارے تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات کیے گئے ہیں۔وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی سب سے بڑی تعلیمی اصلاحات ہے جو مودی سرکار نے کئی دہائیوں کے بعد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے اب تشدد اور نفرت کی جگہ تخلیقی صلاحیتوں اور پیداواری صلاحیتوں سے روشناس ہو رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا