تین ہزار کلو منشیات کی کھیپ ضبط کی گئی

0
0

ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حکومت پابند عہد: وزیر داخلہ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات سے پاک ہندوستان کے حکومت کے خواب کو پورا کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں 3 ہزار کلو گرام منشیات کی سب سے بڑی کھیپ کو ضبط کیا ہے۔بیورو، نیوی اور گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ایک مشترکہ کارروائی میں بحر ہند میں تقریباً 3300 کلوگرام ڈرگس کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی۔ یہ ملک میں مقدار کے لحاظ سے سب سے زیادہ آف شور ضبطی ہے اور اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے جس میں ملک میں چرس یا حشیش کی سب سے زیادہ ضبطی شامل ہے۔ اس معاملے میں پانچ مشتبہ غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) گیانیشور سنگھ کی قیادت میں آپریشن ‘ساگر-منتھن’شروع کیا گیا ہے اور اس میں این سی بی ہیڈ کوارٹر کی آپریشنز برانچ کے افسران اور بحریہ کی انٹیلی جنس شاخوں کے افسران شامل ہیں۔ بیورو نے بحریہ کے ساتھ مل کر اس طرح کے میری ٹائم آپریشنز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔بیورو کو معلوم ہوا تھا کہ ایک غیر ملکی ماہی گیری کی کشتی، جو غیر رجسٹرڈ ہے اور جس میں کوئی اے ا?ئی ایس نصب نہیں ہے، 3000 کلوگرام سے زیادہ منشیات اور 5-7 غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ہندوستانی پانیوں میں آ رہی ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ تمل ناڈو سے آنے والی یہ ماہی گیر کشتی 27 فروری کی شام کو ہندوستانی علاقائی پانیوں کے اندر ایک خاص مقام پر مشتبہ ممنوعہ سامان کو پہنچا دے گی۔
اس اطلاع کی بنیاد پر آپریشن ’ساگر منتھن-1‘ شروع کیا گیا۔ اس آپریشن کے لیے بیورو، نیوی اور گجرات اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔بیورو اور گجرات اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے بحریہ کی مدد سے منگل کی صبح ایک مشکوک جہاز کو روکا۔ ضروری کارروائی کے لیے ہندوستانی جنگی جہاز کے ذریعے اس جہاز اور عملے کو پوربندر لے جایا گیا۔ پوچھ گچھ کے بعد پانچ غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے پاس کوئی شناختی کاغذات نہیں تھے۔ کشتی سے 3110 کلو گرام چرس/حشیش، 158.3 کلو گرام کرسٹل پاؤڈر میتھ اور 24.6 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کو منشیات سے پاک بنانے لیے حکومت پابند عہد ہے ۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مشترکہ آپریشن میں تین ہزار کلو منشیات کی ضبطی پر سوشل میڈیا پر شائع پوسٹ میں مسٹر امت شاہ نے کہا کہ ‘وزیراعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری ایجنسیوں نے آج بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں ملک اور بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی سب سے بڑی ضبطی کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ این سی بی، بحریہ اور گجرات پولس کے مشترکہ آپریشن میں 3132 کلو منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی”۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ملک کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر این سی بی، بحریہ اور گجرات پولس کو مبارکباد بھی دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا