انڈس ٹاورز اور ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ضلع پونچھ میں اسمارٹ کلاس روم پروگرام کا کیا آغاز

0
0

ڈپٹی کمشنر یاسین ایم چودھری (آئی اے ایس)نے اسمارٹ کلاس روم کا کیا افتتاح
ہائی ٹیک ڈیجیٹل ٹولز کے اضافے کے ساتھ 12 سرکاری اسکول اسمارٹ کلاس رومز میں ہوئے تبدیل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انڈس ٹاورز لمیٹڈ، جو کہ غیر فعال ٹیلی کام انفراسٹرکچر کا ہندوستان کا سب سے بڑا فراہم کنندہ، اپنے اہم کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام – سکشم کے حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں بارہ سرکاری اسکولوں کو اسمارٹ کلاس رومز میں تبدیل کر کے ’اسمارٹ کلاس روم پروگرام‘ کا آغاز کیا۔ ڈپٹی کمشنر – پونچھ، جموں و کشمیر کے تعاون سے اس پروگرام کا مقصد طلباء کو ڈیجیٹل اور آئی ٹی کی مہارتیں سکھانا ہے اور ساتھ ہی معلمین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے تدریسی طریقہ کار میں ڈیجیٹل ٹولز کو مؤثر طریقے سے ضم کر سکیں، جس سے کہ سیکھنے کو مزید پرکشش اور موثر بنایا جا سکے۔
حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا پہل کے ساتھ ہم آہنگ، اس پروگرام کا مقصد اسکولی بچوں کو ان کے ساتھیوں اور اساتذہ کے ساتھ مواد کے ساتھ مشغول ہونے سے متعلق اضافی مواقع فراہم کرنا ہے۔ چنانچہ این آئی آئی ٹی فاؤنڈیشن کے تعاون سے، استاد کی قیادت میں ایک اسمارٹ کلاس روم کمپیوٹر، ایل ای ڈی اسمارٹ ٹی وی، پرنٹر، اور سیکھنے کے ڈیجیٹل وسائل پر مشتمل ایک اینڈرائیڈ باکس سے لیس ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے مشاورت، تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرکے ڈیجیٹل خواندگی سکھانے کے لیے اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر پونچھ (جموں و کشمیر) یاسین ایم چودھری (آئی اے ایس)نے کہاکہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ان اسکولوں کی تعلیم اب نئی ٹیکنالوجیز کو شامل کرے گی، جس سے سیکھنے کے ماڈلز کو طلباء کے لیے اعلیٰ سطح پر لے جایا جائے گا نیز اساتذہ کی صلاحیت کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ کلاس میں بہترین ڈیجیٹل میڈیم تعلیم فراہم کر سکیں۔ انڈس ٹاورز کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو اسمارٹ کلاس روم پروگرام کے ساتھ دوبارہ بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو ہم سراہتے ہیں۔
سرکل کے سی ای او، اپر نارتھ، اندس ٹاورز، ہرویندر سنگھ نے کہاکہ انڈس ٹاورز تعلیم اور ہنر کی ترقی پر خاص توجہ کے ساتھ سی ایس آر اقدامات کی ایک رینج میں سرگرم عمل ہے۔ چنانچہ تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ڈیجیٹل اور تخلیقی خواندگی ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے نیز یہ کہ ایک ہمہ جہت ڈیجیٹل لرننگ سلوشن کے ساتھ، جس کو تدریس-سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ہم طلباء کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا