سنگیت نا ٹک اکیڈمی نئی دہلی نے 23-2022 سالانہ اعزازات کا کیا اعلان

0
0

ڈاکٹر سوہن لال کول،عبدالغفار کانہامی،افرا مشتاق کاک اور گلزار احمد بٹ اعزاز پانے والوں میں شامل
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍سنگیت ناٹک اکیڈمی نئی دہلی کی جنرل کونسل نیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈرامہ نئی دہلی نے رواں ماہ کی 21 اور 22 فروری کو نئی دہلی میں منعقدہ اپنے ایک خصوصی اجلاس میں متفقہ طور پر پرفارمنگ آرٹس کے شعبے سے وابستہ ملک کی کئی شخصیات کو سال 23-2022 سالانہ اعزازات کے لئے نامزد کیا ہے ۔
ان شخصیات میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف براڈکاسٹر، افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس ڈاکٹر سوہن لال کول، معروف گلوکار عبدل غفار ڑار کانہامی، معروف تھیٹر ہدایت کارہ افرا مشتاق کاک اور معروف کلچرل ایکٹوسٹ اور جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار احمد بٹ شامل ہیں۔جنرل کونسل نے روایتی موسیقی،رقص، تھیٹر،لوک سنگیت،قبائلی رقص، کٹھ پتلی اور مجموعی طور پر پرفارمنگ آرٹس کے لئے ملک بھر کے 92 فنکاروں کو سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈز کے لئے نامزد کیا ہے۔اس کے علاوہ سنگیت ناٹک اکیڈمی کے جنرل کونسل نے سال 23-2022 کے لئے سنگیت ناٹک اکیڈمی کے استاد بسم اللہ خان یووا پرسکار کے لئے ملک بھر کے 80 نوجوان فنکاروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا ہے۔
جموں و کشمیر کی تمام فنکار برادری نے ڈاکٹر سوہن لال کول،عبدل غفار ڑار کانہامی،افراد مشتاق کاک اور گلزار احمد بٹ کو اکیڈمی اعزاز پانے کے لئے مبارکباد دی ہے۔ان شخصیات کو عنقریب ایک پروقار تقریب پر یہ اعزازات عطا کئے جائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنگیت ناٹک اکیڈمی نئی دہلی سال 1952 سے سالانہ اکیڈمی اعزازات کا انعقاد کرتی آئی ہے۔ یہ اعزازات نہ صرف اعلیٰ ترین معیار اور کارنامے کی علامت ہے بلکہ مسلسل انفرادی کام اور شراکت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا