ضلع صدر بی جے پی پنکا ملک نے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ اداکیا
شاہ ہلال
اننت ناگ// بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ضلع نائب صدر اننت ناگ پنکا ملک نے بی جے پی اننت ناگ کی پوری ٹیم کے ساتھ سیہ پربھاری کشمیر صوبہ محمد رفیق وانی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کیا جنہیں پارٹی ہائی کمان نے وقف بورڈ اننت ناگ کا ایگزیکٹو آفیسر نامزد کیا ہے۔پنکا ملک نے کہا کہ ہم اس کردار کے لیے ان کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ وہ اس عہدہ کے حقدار تھے اور ان کی شراکت سے وقف بورڈ کو اگلی بلندیوں تک پہنچانے میں یقینی طور پر مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم اقدام کے لیے ہم پارٹی ہائی کمان کے بے حد مشکور ہیں اور پارٹی صدر شری رویندر رینا جی، وقف بورڈ چیئرپرسن (ایم او ایس) ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور جنرل سکریٹری آرگنائزیشن اشوک کول کے بہت مشکور ہیں۔