مقررین نے قوم کی تبدیلی کے لیے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی نے پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور کی سرپرستی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تاکہ طلباء کو انتخابی عمل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے اور ان کی بیداری میں اضافہ ہو اور ان کی باخبر شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ پروگرام حکومت کے فلیگ شپ پروگرام سویپ کے بینر تلے کیا گیا جس میں ہر شہری کو ایک ووٹر کے طور پر رجسٹر کرنے اور ہر الیکشن میں باخبر اور اخلاقی طریقے سے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے روشناس، قابل اور بااختیار بنانے جا سکے۔ تقریب میں ڈاکٹر عمر حبیب نے طلباء کو ووٹ کاسٹ کرکے قوم کی تعمیر کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔
انہوں نے قوم کی تبدیلی کے لیے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالی۔ پروفیسر عرفان عارف نے تقریب کی نظامت کی اور اپنی شاعری میں مہارت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو انتخابی عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پوجا نے الیکشن کے حوالے سے لکھی اپنی ڈوگری نظم طلبا کو سنائی اس کی نظم نے طلبہ کو بصیرت فراہم کی کہ انتخابات کا مقصد کیا ہے۔ یہ پروگرام کامیاب ثابت ہوا کیونکہ سامعین نے تقریب کے اختتام سے پہلے کھلے مباحثے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پروگرام میں شعبہ اردو اور کمپیوٹر سائنسز کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر شوکت احمد، اور پروفیسر اظہر محمود نے بھی شرکت کی۔