’انتخابات میں نوجوانوں کی ہمہ گیر سرگرم شرکت کو یقینی بنانا ہے‘

0
0

تعلیم کی وزارت ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ’’میرا پہلا ووٹ دیش کے لئے‘‘مہم کا انعقاد کر ے گی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزارت تعلیم 28 فروری سے 6 مارچ 2024 تک ‘‘میرا پہلا ووٹ دیش کیلئے مہم’’ کا انعقاد کرے گی، جس کا مقصد انتخابات میں نوجوانوں کی ہمہ گیر سرگرم شرکت کو یقینی بنانا ہے۔تعلیم ، ہنرمندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے قوم کے نوجوانوں پر زور دے کر کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی آواز سنی جائے۔ انہوں نے ہمارے نوجوانوں اور پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے افراد سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی پْرزور اپیل کو اجاگر کیا۔
انہوں نے مطلع کیا کہ انہوں نے ملک کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ 28 فروری سے 6 مارچ تک اپنے اپنے کیمپس میں ووٹر بیداری کی جامع سرگرمیوں کا اہتمام کریں تاکہ ہماری یووا شکتی کو تقویت ملے، انہیں ووٹ کی اہمیت پر زور دیں اور وہ پوری طرح باخبر ہو کر امیدواروں کا انتخاب کریں، اور ایک بہتر نمائندگی کرنے والی جمہوریت کے انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوان ووٹرز کو باہر آنے اور ووٹ ڈالنے کے لیے شامل کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور قوم کی وسیع تر بھلائی کے لیے ووٹ کی اہمیت کو پہنچانا ہے۔ یہ اقدام دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کی اہمیت اور ووٹنگ کے فخر کی علامت ہے۔
ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی ادارے (ایچ ای آئیز)اس اقدام میں حصہ لیں گے۔ یونیورسٹیوں،کالجوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مخصوص جگہوں کی نشاندہی کی جائے گی ، جہاں متعلقہ اداروں کے ذریعے ووٹر بیداری سے متعلق سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ یہ پہل مائی گوو پلیٹ فارم پر زمینی سطح پر فزیکل پروگراموں اور آن لائن مسابقوں ، دونوں کا مشاہدہ کرے گی۔
مواد کی تخلیق میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں بشمول بلاگ رائٹنگ، پوڈ کاسٹ، بحث، مضمون نویسی، کوئز، فوری تقریر، بیٹل آف بینڈز وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اداروں میں ووٹنگ کی اہمیت، انتخابی عمل کو سمجھنے وغیرہ پر زور دینے والی مکالماتی ورکشاپس اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں، یہ مہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ سرکاری ویب سائٹ https://ecisveep.nic.in/pledge/ پر ووٹر کے طور پر عہد کریں تاکہ انتخابی عمل سے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط مر سکیں۔ انہیں ووٹر ہیلپ لائن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔
بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کے لئے این ایس ایس اور اس کے رضاکار مائی گوو پورٹل پر درج مختلف سرگرمیوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اس مہم کی قیادت کریں گے۔ تعلیمی اداروں کے مختلف کلب بھی اس مہم میں حصہ لیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا