وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کو ‘میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے’ مہم میں شرکت کی دعوت دی

0
0

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے مہم کا ترانہ لانچ کیا
مہم کا مقصد نوجوان ووٹروں کو ووٹ دینے کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج انتخابی عمل کو زیادہ سے زیادہ شرکت داری والا بنانے کے لیے ایک واضح کال جاری کی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ پہلی بار ووٹ دینے والوں کے درمیان ’’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے‘‘مہم کے پیغام کو اپنے انداز میں پھیلا ئیں۔ وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنا پیغام شیئر کیا۔
قبل ازیں، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایکس پر # میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے ترانہ لانچ کیا۔ اس مہم کا مقصد نوجوان ووٹروں کو ووٹ دینے کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ترانہ نیچے دیے گئے لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ایکس پر ترانے کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا:”ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب @نریندر مودی جی نے اپنے حالیہ من کی بات خطاب میں ایک واضح کال دی تھی اور چونکہ قوم جمہوریت کے اپنے سب سے بڑے تہوار کی تیاری کر رہی ہے، میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ # میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے’ مہم میں شامل ہوں اور نوجوان ووٹروں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔یہ رہا، ابھی # میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے ترانہ دیکھیں اور اسے سب کے ساتھ شیئر کریں۔آئیے مہم کو اپنے انداز اور آہنگ میں آگے بڑھائیں۔آئیے اس ذمہ داری کو قبول کریں اور آن لائن اپنی اجتماعی آوازوں کی طاقت کا جشن منائیں۔@مائی جی او وی انڈیا اور کالجوں میں!
یہ ترانہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ووٹر بیداری کے لیے شروع کی گئی مہم میں حصہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ اپنے من کی بات خطاب میں انتخابی مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ مہم پہلی بار ووٹ دینے والوں کو بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھاکہ بھارت کو اپنی نوجوان طاقت پر فخر ہے جو جذبہ اور توانائی سے بھرپور ہے اور جتنے زیادہ نوجوان انتخابی عمل میں حصہ لیں گے، ملک کے لیے اتنے ہی بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ 18ویں لوک سبھا نوجوانوں کی امنگوں کی علامت ہوگی اور اس سے نوجوانوں کے ووٹ کی قدر میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ملک کے متاثر کن افراد، فلم انڈسٹری، ادب سے تعلق رکھنے والے اور دیگر پیشہ ور افراد سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا