لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی،ضلع ترقیاتی کونسل ممبر لورن نے عوام سے لی خوب داد وتحسین
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے دوردراز اور پسماندہ علاقہ بن ناگاناڑی کی عوام گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کی سہولیات سے محروم تھی جس کی وجہ سے آئے روز علاقہ کے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہوتے تھے۔ تاہم لوئیل بیلہ میں ڈی ڈی سی ریاض بشیر ناز کی زیر صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ بعد ازاں لوئیل بیلہ تا ناگا ناڑی قریب ساڑھے تین کلومیٹر سڑک کا کام شروع کیا گیا جس کا افتتاح ڈی ڈی لورن ریاض بشیر ناز نے علاقہ کے معززین کی موجودگی میں کیا۔
اس حوالے سے ڈی ڈی سی ریاض بشیر ناز نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کی گزشتہ کئی عرصہ سے دیرینہ مانگ تھی کہ علاقہ میں سڑک کی سہولیات کو پہنچایا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ سڑک کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں جس کو دیکھتے ہوئے لوئیل بیلہ تا ناگا ناڑی سڑک کا کام شروع ہوچکا ہے۔ اس دوران انہوں نے علاقہ کے لوگوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لوئیل بیلہ تا ناگا ناڑی سڑک کا کام جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔