کشتواڑ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری

0
0

ٹریفک پولیس کشتواڑ نے مختلف سڑک رابطوں پر کیے ناکے قائم
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے، ٹریفک پولیس کشتواڑ نے ضلع کشتواڑ کے مختلف سڑک رابطوں پر ناکے قائم کیے۔ اس دوران انہوں نے مسافر بردار گاڑیوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کے دستاویزات کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی بھی جان پڑتال کی۔ قائم کردہ ناکوں کے دوران کء مسافر بردار گاڑیوں کے چالان کیے گئے جن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔
واضح رہے کہ قومی روڈ سیفٹی ماہ کے دوران بھی محکمہ موٹر وہیکل کشتواڑ، ٹریفک پولیس کشتواڑ و کشتواڑ پولیس نے مشترکہ کوششوں سے کئی بیداری پروگراموں کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف کرنے والوں پر کاروائی بھی کی تھی۔ ٹریفک پولیس کشتواڑ کے آفیسران کا کہنا ہے کہ سڑک حادثات کو کم کرنے کے عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور ٹریفک پولیس و کشتواڑ پولیس کا تعاون کرنا چاہیے تاکہ سڑک حادثات میں ہونے والی قیمتی جانوں کے نقصان کو کم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا